0
Friday 3 Apr 2020 23:11

امدادی پیکجز ملنے کے بعد عوام کی مشکلات میں کمی آئیگی، سید اقبال میاں

امدادی پیکجز ملنے کے بعد عوام کی مشکلات میں کمی آئیگی، سید اقبال میاں
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں اور ڈویژن سطح پر کرونا ٹیسٹ کی سہولت اور دیگر امدادی پیکجز ملنے کے بعد عوام کی مشکلات میں کمی آئیگی۔ پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈیڈک کے چیئرمین سید اقبال میاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے مشکور ہیں جو کرونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود پاراچنار آئے، ہسپتال کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اور دیگر مختلف اقدامات اٹھائے۔ سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ملازمین اور میڈیا کے کارکنوں کا کردار قابل ستائش ہے، جو کرونا وائرس کے خطرات کے باوجود خدمات انجام دے رہے ہیں اور ضلع کرم میں ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کارکردگی اس حوالے سے حوصلہ افزا ہے۔

سید اقبال میاں کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام اور دیگر امدادی پروگراموں کے ذریعے عوام کی بھرپور مدد کی کوشش کی جائے گی، تھری جی، فور جی کھولنے کے حوالے سے اقبال میاں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے مسئلہ حل کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ انشاء اللہ جلد بحالی ممکن ہے۔ سید اقبال میاں کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس تمام اداروں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے گی اور نوجوان رجسٹریشن کرکے اس فورس کا حصہ بنیں، سید اقبال میاں نے ابرار حسین جان اور تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جو کرونا وائرس سے عوام کو بچانے اور غریبوں کی مدد میں پیش پیش ہیں، اقبال میاں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں عوام کی بھرپور امداد کیلئے سید انور میاں ریلیف فنڈ بنایا گیا ہے اور اس قسم اداروں کی حکومت بھی بھرپور معاونت کریگی۔
خبر کا کوڈ : 854494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش