QR CodeQR Code

قومی جرگہ کا خیبر پختونخوا حکومت سے فوری عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ

3 Apr 2020 23:26

ترجمان پشاور قومی جرگہ ارباب خضر حیات کا کہنا ہے کہ گیس، بجلی، پانی، ٹیلی فون کے بلوں میں تمام ٹیکسز معاف کئے جائے۔ ایک سال کے لئے پشاور کے تاجروں کو ہر قسم کے ٹیکسوں کی چھوٹ دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی جرگہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے فوری عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان پشاور قومی جرگہ ارباب خضر حیات کا کہنا ہے کہ گیس، بجلی، پانی، ٹیلی فون کے بلوں میں تمام ٹیکسز معاف کئے جائے۔ ایک سال کے لئے پشاور کے تاجروں کو ہر قسم کے ٹیکسوں کی چھوٹ دی جائے۔ روزانہ کی بنیاد پر اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو فوری رلیف دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ احساس پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 854495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854495/قومی-جرگہ-کا-خیبر-پختونخوا-حکومت-سے-فوری-عوام-کو-ریلیف-دینے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org