0
Friday 3 Apr 2020 23:43

شاہد خاقان عباسی کیخلاف کراچی میں دائر نیب ریفرنس کی تفصیلات سامنے آگئیں

شاہد خاقان عباسی کیخلاف کراچی میں دائر نیب ریفرنس کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف کراچی میں دائر نیب ریفرنس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ شاہد خاقان نے بطور وزیر پٹرولیم مبینہ طور پر اپنے ہاتھ کی لکھائی سے ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی کا معیار تبدیل کیا، سابق سیکرٹری پٹرولیم کا بیان بھی ریفرنس کی اہم بنیاد بنا۔ ذرائع کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق کراچی میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئے ریفرنس کے مطابق شاہدخاقان نے اپنے ہاتھوں سے ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی کا معیار تبدیل کیا، فہرست میں ردوبدل کرکے عمران الحق کو سب سے سینئر دکھایا۔ نیب کے مطابق بطور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان کی لکھائی کے ثبوت موجود ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر یعقوب ستار کی تعیناتی بھی خلاف قانون تھی، بھرتیاں تمام قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سیاسی اور ذاتی دوستی کی بنیاد پر کی گئیں، غیرقانونی اقدام سے شیخ عمران الحق کو 13 کروڑ روپے جبکہ یعقوب ستار کو 23 لاکھ روپے کا فائدہ ہوا۔ سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ سب کچھ شاہد خاقان کی ایماء پر کیا گیا۔

نیب ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان، عمران الحق اور یعقوب ستار سیکشن نائن اے فور، نائن اے سکس اور نائن اے بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے، تینوں کو ٹرائل کے ذریعے سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے اسی ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت نے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے، تاہم سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش