0
Friday 3 Apr 2020 23:55

ضرورت پڑی تو ٹائیگر فورس سے سندھ میں بھی کام لیا جائے گا، ناصر حسین شاہ

ضرورت پڑی تو ٹائیگر فورس سے سندھ میں بھی کام لیا جائے گا، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کا نام وزیراعظم تبدیل کردیں تو اچھی بات ہے، وزیراعظم بڑا کام کررہے ہیں اور ہم سب کھل کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ٹائیگر فورس سے سندھ میں بھی کام لیا جائے گا، معلوم نہیں وزیراعظم نے کس کے مشورے پر ٹائیگر فورس نام رکھا۔ انہوں نے کہا کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا کیونکہ سب اس پر متفق تھے، لاک ڈاؤن میں سب لوگوں کو امداد پہنچنی چاہیئے یہ اہم ہے، ریلیف کتنے لوگوں کو ملا ہے یہ بھی دیکھنا ہوگا، یہ کہنا کہ کسی کو کچھ نہیں ملا غلط تاثر ہے، فلاحی اداروں نے بھی دیا لیکن لوگوں کی مدد کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی لحاظ سے بہتری کیلئے جو بھی وفاق قدم اٹھائے گا سندھ اس کا ساتھ دے گا، وفاق کی جانب سے معاشی لحاظ سے جو پیکج دیا گیا اس کو سپورٹ کرتے ہیں، کنسٹرکشن کے لحاظ سے کراچی اہم ہے، وفاق کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں، اس وقت ہماری ترجیح کورونا وباء کی صورت حال ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے معاشی پیکج سے متعلق کہا کہ 14 اپریل کے بعد عمل درآمد ہوگا، ملک کے لئے اور عوام کے لئے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی حمایت کریں گے، جو بھی طبی حفاظتی سامان آرہا ہے وہ فراہم کیا جارہا ہے، یوسیز میں راشن کی تقسیم کیلئے بنائی کمیٹی میں سب کو شامل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش