0
Saturday 4 Apr 2020 08:57

آئی جی نے پنجاب بھر میں تبلیغی جماعت کو آئسولیٹ کرنے کا حکم دیدیا

آئی جی نے پنجاب بھر میں تبلیغی جماعت کو آئسولیٹ کرنے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے صوبہ بھر میں تبلیغی اجتماع اور شرکاء کے حوالے سے پولیس کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تبلیغی مراکز میں شرکاء کو آئسولیشن میں رکھنے اور ان کو ملنے والے عزیز و اقارب کو دس روز تک گھروں میں الگ رکھنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے تبلیغی مراکز میں آنیوالوں کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے سی پی اوز، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے افراد کو پیار سے ڈیل کیا جائے، ایسے افراد کو مرکز کے اندر بھی آئسولیشن کی حالت میں رکھا جائے، ان افراد کو ہر طرح کی خورونوش اور روزمرہ کی اشیا کی ترسیل یقینی بنائے جائے، ان کیساتھ کوئی باہر سے ملنے آئے نہ یہ کسی کو ملیں۔
 
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے دیگر ارکان جن افراد سے ملے ہیں انہیں بھی 10 روز تک گھروں میں آئسولیشن کی حالت میں رکھا جائے، ان کی جماعت کے عہدیداران اور انتظامیہ کے ذریعے تمام ہدایات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک بھر میں مزید 100 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ 31  مارچ کو لاہور میں منعقد تبلیغی اجتماع کے 100 شرکاء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اجتماع کو بھی روک دیا گیا اور اس میں شرکت کرنیوالوں کی سکریننگ کیلئے فہرست تیار کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش