QR CodeQR Code

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم ولادت امام زمانہ (ع) اور شب برات منائی جائے گی

17 Jul 2011 00:11

اسلام ٹائمز:بڑوں شہروں سمیت ملک بھر کی مساجد میں عبادات اور محافل کا خصوصی اہتمام کیا جائیگا، سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئیں،لاہورمیں سب سے بڑا اجتماع جامعہ عروۃ الوثقی چندرائے روڈ پرہوگا جہاں علامہ سید جواد نقوی اعمال شب برات کروائیں گے جبکہ جامعہ المنتظراورجامعہ مسجد محمدی سمیت دیگرمساجد میں بھی اعمال کروائے جائیں گے جب کہ لاہورمیں جشن ظہورامام زمانہ (ع)کی روایتی اوربڑی تقریب دریائے روای کے کنارے ہوگی۔اس رات تمام مسلمان جاگ کرنوافل اداکریں گے اورعبادات بجا لائیں گے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں شب برات اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ ملک بھر کی مساجد میں عبادات اور محافل کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور میں سب سے بڑا اجتماع جامعہ عروۃ الوثقی چند رائے روڈ پر ہو گا جہاں علامہ سید جواد نقوی اعمال شب برات کروائیں گے جبکہ جامعہ المنتظر اور جامعہ مسجد محمدی سمیت دیگر مساجد میں بھی اعمال کروائے جائیں گے جب کہ لاہور میں جشن ظہور امام زمانہ (ع) کی روایتی اور بڑی تقریب دریائے روای کے کنارے ہو گی۔ اس رات تمام مسلمان جاگ کر نوافل ادا کریں گے اور عبادات بجا لائیں گے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برأت ملک بھر میں مذہبی عقیدت احترام کیساتھ منائی جائے گی جس میں مسلمان مساجد میں رات بھر عبادت میں مصروف رہتے ہیں۔ شب برات کے موقع پر کراچی لاہور، پشاور سمیت تمام ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں اس حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں شب برأت کے موقع پر لاہور کی مساجد میں نوافل کی ادائیگی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ کئی مساجد میں اس دن کے حوالے سے محافل کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔
سی سی پی او لاہور نے پولیس کو سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس ہائی الرٹ رہے گی، پولیس ناکوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جب کہ شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے،


خبر کا کوڈ: 85454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/85454/پاکستان-سمیت-دنیا-بھرمیں-یوم-ولادت-امام-زمانہ-ع-اور-شب-برات-منائی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org