0
Saturday 4 Apr 2020 09:44

پنجاب میں کورونا کے 4 ہزار 986 مریضوں کی تصدیق

پنجاب میں کورونا کے 4 ہزار 986 مریضوں کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں کورونا کے 4 ہزار 986 مشتبہ مریضوں کی تصدیق کر دی۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 983 تک پہنچ چکی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مشتبہ کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہزار 986 ہے۔ کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 983 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پنجاب میں اب تک کورونا سے 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا کے 11 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق بیرون ملک سے آنیوالے لوگوں کی ٹریول ہسٹری اکٹھی کرنا شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش