0
Saturday 4 Apr 2020 10:10

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے حوالے سے فیک میسج کی وضاحت آ گئی

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے حوالے سے فیک میسج کی وضاحت آ گئی
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ایک میسج تیزی سے گردش کر رہا تھا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ 4 اپریل رات 12 بجے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہو جائے گا جس کے بعد حکومت کے علاوہ کوئی بھی کورونا وائرس پر بات نہیں کر سکے گا، تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس اطلاع کو غلط قرار دے دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ " یہ ایک جعلی میسج ہے جس کو مختلف گروپوں میں پھیلایا گیا ہے، برائے مہربانی مصدقہ اطلاعات کے حصول کی خاطر آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔
 
خیال رہے کہ واٹس ایپ گروپوں میں یہ میسج بھیجا جا رہا تھا۔ آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوگا،  حکومت کے علاوہ کوئی بھی شہری جو کورونا کے بارے میں کچھ بھی شیئر کرے گا (کوئی معلومات، دستاویزات (سچ یا غلط) پوسٹ) اسے دفعہ 68، 140 اور 188 کے تحت قابل سزا سمجھا جائے گا۔ اس دفعہ کے تحت گروپ ایڈمن کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 854544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش