0
Saturday 4 Apr 2020 11:21

پورے چین اور بیرون ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر جھنڈے سرنگوں کر دیئے گئے

پورے چین اور بیرون ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر جھنڈے سرنگوں کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ چین میں خطرناک کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں اور طبی عملے کی یاد میں 3 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ چین میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے سائرن بجتے ہی جو جہاں تھا ، وہ تین منٹ کے لیے وہیں رک گیا۔ صدر شی جن پنگ سمیت چین کی اعلیٰ قیادت نے بھی وبا کا شکار ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پورے ملک اور بیرون ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر جھنڈے سرنگوں کر دیئے گئے۔ چینی حکومت نے کورونا کی پیشگی وارننگ دینے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ سمیت کورونا کے خلاف جنگ میں جانوں سے ہاتھو دھونے والے 14 طبی کارکنوں کےلیے اعزاز کا بھی اعلان کیاہے۔ حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ووہان پولیس کے ذریعے ڈاکٹر لی کو "نامناسب" سزا دی گئی۔ چینی حکومت نے اعترا ف کیا کہ کورونا کی شدت کم کرنے اور اس کا پھیلاؤ روکنے میں ڈاکٹر لی نے اہم کردار ادا کیا۔ چین میں کورونا سے 3 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک اور 81 ہزار 600 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش