0
Saturday 4 Apr 2020 11:35

عارف علوی کی تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل

عارف علوی کی  تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بندشوں کے باعث تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے اور ان کو فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے لئے خون کے عطیات دیں کیو نکہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم نیکی ہے، تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کی زندگی خون کے عطیات پر منحصر ہوتی ہے، خون کے عطیات دینے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ صدر مملکت نے ایف نائن پارک اسلام آباد میں قائم تھیلیسیمیا سنٹرکے دورہ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے تھیلیسیمیا کا شکار بچوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ صدر مملکت نے سنٹر پر فرائض انجام دینے والے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور متاثرہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 854564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش