0
Saturday 4 Apr 2020 11:35

سوات میں فائرنگ، عوامی نیشنل پارٹی کا رہنماء قتل

سوات میں فائرنگ، عوامی نیشنل پارٹی کا رہنماء قتل
اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق رکن امن کمیٹی عبدالولی خان کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کا واقعہ سوات کی تحصیل مٹہ کے نواحی علاقے خریڑئی میں پیش آیا، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اے این پی کے مقامی رہنماء اور امن کمیٹی کے سابق رکن عبدالولی خان پر گھر کے قریب فائرنگ کی۔ عبدالولی خان کو شدید زخمی حالت میں مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، وہ ریٹائرڈ فوجی تھے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش