QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی

4 Apr 2020 12:31

پنجاب حکومت نے دیہاڑی دار مزدوروں کی مشکلات کے پیش نظر بڑی صنعتوں کے یونٹس کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ٹیکسٹائل، سپورٹس گڈز اور فارما انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ لیدر، سرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صنعتیں بھی کام شروع کر سکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی۔ پنجاب حکومت نے کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کیساتھ بڑی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی۔ پنجاب حکومت نے دیہاڑی دار مزدوروں کی مشکلات کے پیش نظر بڑی صنعتوں کے یونٹس کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ٹیکسٹائل، سپورٹس گڈز اور فارما انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ لیدر، سرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صنعتیں بھی کام شروع کر سکتی ہیں۔ فروٹ، سبزیاں، آٹو پارٹس، گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے جبکہ ٹیکسٹائل کے 36، سپورٹس 10، سرجیکل کے 7 یونٹ کھولے جائیں گے۔ آٹو پارٹس کے 3، فارما سیوٹیکل کے 25 جبکہ فروٹ اور سبزیوں کے 7 یونٹس کھولے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 854571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854571/پنجاب-حکومت-نے-لاک-ڈاؤن-میں-نرمی-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org