0
Saturday 4 Apr 2020 12:53

بنوں میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ

بنوں میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں کورونا وائرس کے 5 مزید کیسز سامنے آگئے، بنوں میں کورونا وائرس سے ایک موت بھی ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں کورونا وائرس کے 5 مزید کیسز رپورٹ ہوگئے، محکمہ صحت کے مطابق بنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بنوں میں کورونا وائرس کے باعث ایک موت بھی ہوچکی ہے، 46 افراد کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے تھے، ان میں سے 29 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 29 میں سے 24 کے ٹیسٹ نتائج منفی، جبکہ 5 کے مثبت نکلے ہیں۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2700 ہوچکی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1 ہزار 72 کیسز ہیں، سندھ میں 839، پختونخوا میں 343، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 193، اسلام آباد میں 75، جبکہ آزاد کشمیر میں 11 کیسز ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے 130 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 62 فیصد کیسز دیگر ممالک سے پاکستان منتقل ہوئے، جبکہ 38 فیصد کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش