0
Saturday 4 Apr 2020 13:20

لاہور پولیس کا لاک ڈاون مزید سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا لاک ڈاون مزید سخت کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے کی چھوٹ کے بعد باہر آنے والے شہریوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر بھی اب سختی ہوگی۔ خیال رہے کہ شہر میں مارکیٹیں اور دکانیں بند ہونے کے بعد بھی شہری بلا ضرورت گھومتے پھرتے نظر آتے تھے۔ اب انتظامیہ نے غیر ضروری طور پر باہر آنے والے شہریوں سے حتمی طور پر نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمبولینس، گڈز ٹرانسپورٹ، میڈیا، ڈاکٹرز اور پولیس کے علاوہ غیر ضروری افراد کو باہر نکلنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ایسے تمام افراد کے خلاف دفعہ 144 کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات درج کئے جائیں گے۔ سی سی پی او لاہور کی جانب سے جاری ہدایت میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صبح 8 سے رات 8 بجے کے درمیان اپنے ضروری کام نمٹا لیں۔ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
خبر کا کوڈ : 854577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش