1
0
Saturday 4 Apr 2020 13:15

انصاف امداد پروگرام سے غریبوں کو ریلیف مل رہا ہے، فیاض چوہان

انصاف امداد پروگرام سے غریبوں کو ریلیف مل رہا ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پرعزم طریقے سے انصاف امداد پروگرام کے ذریعے غریب اور نچلے طبقے کو ریلیف دے رہے ہیں۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان کے صحت و انصاف کارڈ، احساس پروگرام، انصاف امداد پروگرام نچلے طبقے کو ریلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹر کی بحالی کے ریلیف پیکیج سے مزدور طبقہ براہِ راست مستفید ہو گا، اس ریلیف پیکیج سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70ہزار مستحقین کو مالی امداد دی گئی ہے۔
فیاض چوہان نے اپنے بیان کے ذریعے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے میں اب تک تقریباً 150 کروڑ روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

راشد
Pakistan
غریبوں کی مدد
ہماری پیشکش