0
Saturday 4 Apr 2020 13:24

ڈینیل پرل کیس پر امریکی تحفظات فطری ہیں، شاہ محمود

ڈینیل پرل کیس پر امریکی تحفظات فطری ہیں، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈینیل پرل کیس کے فیصلے پر امریکا کا ردعمل فطری ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈینیل پرل کیس کے فیصلے پرامریکا کا ردعمل فطری ہے، وہ معروف صحافی تھے انہیں پہلے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا، محکمہ داخلہ نے ملزمان کو 90 روز کے لیے حفاظتی طویل میں لے لیا ہے جب کہ حکومت سندھ کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی جائے گی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ شیخ عمر کی سزائے موت کو سات سال قید میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، اپیل کو سندھ ہائی کورٹ نے تسلیم کر کے انسداد دہشت گردی کورٹ حیدرآباد کی طرف سے دی گئی سزا کو معطل کرتے ہوئے تین ملزمان کو بری کیا، اس فیصلے سے تشویش پیدا ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں، پوری قوم نے مل کردہشت گردی کے خلاف ایک طویل لڑائی لڑی اوراسے شکست دی، ڈینیل پرل کیس سے متعلق خبر پوری دنیا میں پھیلی اور پاکستان پر انگلیاں بھی اٹھائی گئیں اور ہمیں حدف تنقید بنایا گیا۔ واضح رہے کہ ڈینیل پرل امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل جنوبی ایشیا ریجن کے بیورو چیف تھے، انہیں کراچی میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15 جولائی 2002ء کو ملزمان کو سنائی تھی، برطانوی شہریت رکھنے والے ملزم احمد عمر شیخ کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 854580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش