QR CodeQR Code

جب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو وزیراعظم کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

4 Apr 2020 14:24

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ایم ایل این نے کہا کہ لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں، لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں؟، ‎مزدور دیہاڑی دار تک ریلیف نہیں پہنچ رہا، عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قلت ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی عدم فراہمی ہے، غریب کے پاس روٹی نہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج دے رہے ہیں۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب کنسٹرکشن ریلیف پیکج دینے کا وقت تھا تو عمران صاحب لنگر خانے کھول رہے تھے، جب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں، ملک میں روٹی، آٹا، روزگار نہیں اور کورونا سے لوگ مر رہے ہیں، وزیراعظم سے قوم پوچھ رہی ہے کہ اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے؟۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں، لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں؟، ‎مزدور دیہاڑی دار تک ریلیف نہیں پہنچ رہا، عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں، ‎وزیراعظم کی سمجھ کا یہ عالم ہے کہ مزدوروں کو آن لائن رجسٹریشن کی نصیحت کررہے ہیں۔ ‎انکا کہنا تھا کہ ملک میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے، ‎بھوک کے ستائے لوگ سڑکوں پر بے حال بیٹھے ہیں، ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کر کے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 854597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854597/جب-لنگر-خانے-کھولنے-کا-ٹائم-ہے-وزیراعظم-کنسٹرکشن-ریلیف-پیکیج-دے-رہے-ہیں-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org