0
Saturday 4 Apr 2020 16:16

پنجاب پولیس کیلئے چھاپہ مارنے کے قوانین وضع کر دیئے گئے

پنجاب پولیس کیلئے چھاپہ مارنے کے قوانین وضع کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ آئی جی آفس نے صوبے بھر میں ملزمان کیخلاف ریڈ پر جانے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیئے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کیخلاف ریڈ میں کامیابی کے باوجود کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی آفس کی جانب سے چودہ نکات پر مشتمل ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق ریڈ پر بُلٹ پروف جیکٹس کے بغیر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اسی طرح ریڈ پر جانے سے پہلے افسران کی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کیلئے ایس ایس پی یا ڈی پی او کی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ایس او پیز کے مطابق ریڈ پر جانے سے پہلے روزنامچہ میں گاڑی کے نمبر اور اسلحہ کی تفصیلات لکھنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر کامیابی کی صورت میں بھی ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 854606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش