QR CodeQR Code

شمع تو جلا دیا جائیگا لیکن ملک میں غریبوں کے چولہے کا کیا ہوگا، پون کھیڑا

4 Apr 2020 22:59

کانگریس کے قومی ترجمان نے نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کو امید تھی کہ انکے لئے جو ضروری مشینیں ہیں وہ مہیا کرائی جائیں گی لیکن مودی نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایک مرتبہ پھر بھارتی عوام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 5 اپریل کو رات 9 بجے 9 منٹ تک گھروں کی لائٹیں بجھاکر چراغ، ٹارچ یا موبائل کی لائٹ جلانے کی اپیل کی ہے۔ اس معاملے کو لیکر حزب اختلاف پارٹی کانگریس نے مختلف سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ ہم لوگ شمع بھی جلا دیں گے لیکن غریبوں اور کسانوں کے چولہے کیسے جلیں گے۔ کانگریس کے قومی ترجمان پون کھیڑا نے نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملک امید کر رہا تھا کہ وہ ٹیسٹ کٹ کی بات کریں گے اور کورونا سے لڑنے کے لئے جو ضروری چیزیں ہیں وہ کیسے دی جائیں گی اس کے بارے میں بات کریں گے اور کسانوں اور مزدوروں کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے دینے کا اعلان کریں گے۔

پون کھیڑا نے کہا کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کو امید تھی کہ ان کے لئے جو ضروری مشینیں ہیں وہ مہیا کرائی جائیں گی لیکن مودی نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی عوام آج مودی کی باتیں سن کر مایوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مودی نے کوئی اطلاع نہ کوئی جانکاری دی۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ یقیناً کورونا ایک عالمی وباء ہے، اس کا اثر پوری دنیا کے لوگوں پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں ملک امید کر رہا تھا کہ خوردنی ایشیاء اور سبزیوں پر وزیر اعظم بات کریں گے، وہ بتائیں کہ قیمتوں پر قابو کیسے پایا جائے گا۔ سپلائی کیسے درست کی جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں بتایا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ سبزیاں منڈی تک نہیں جا پا رہی ہیں، سبزیاں سڑ رہی ہیں ان کا کیا ہوگا، آخر مودی نے اس پر بات کیوں نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 854612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854612/شمع-جلا-دیا-جائیگا-لیکن-ملک-میں-غریبوں-کے-چولہے-کا-کیا-ہوگا-پون-کھیڑا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org