0
Saturday 4 Apr 2020 21:48

کووِڈ 19 کے مریضوں میں اضافہ کے پیش نظر ممبئی میں پولیس کا رویہ دوبارہ سخت

کووِڈ 19 کے مریضوں میں اضافہ کے پیش نظر ممبئی میں پولیس کا رویہ دوبارہ سخت
اسلام ٹائمز۔ شہر و مضافات میں کورونا وائرس  کے بڑھتے معاملات اور اموات کے سبب شہریوں میں بے چینی اور اس وباء کی دہشت پھیلتی جارہی ہے۔ دوسری جانب بھارتی شہر ممبئی پولیس شہریوں سے بار بار اپیل کرنے کے بعد کرفیو اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایک بار پھر سخت رویہ اپنانے پر مجبور ہوگئی ہے۔ سڑکوں پر موٹر بائیک اور چار پہیہ گاڑی چلا کر قانون کی نہ صرف دھجیاں اڑائی جارہی ہیں بلکہ گلی، محلے اور بازاروں میں بھی بھیڑ کی جارہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس نے شہر کے بیشتر علاقوں میں لگنے والے بازاروں کو صبح 9 اور 10 بجے ہی بند کرا دیا ہے۔ اس کے علاوہ بی ایم سی نے دادر مارکیٹ کو بھی سیٖل کر دیا ہے۔ جلد ہی اسے کسی قریبی میدان میں منتقل کیا جائے گا۔

اس ضمن میں ممبئی پولیس کے ترجمان ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرنئے اشوک نے کہا کہ پولیس شہریوں سے گھروں میں رہنے کی مسلسل اپیل کر رہی ہے لیکن جو لوگ قانون کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کی جارہی ہے۔ پولیس کے ایک سینئر افسر کے بقول بڑھتے خطرے کے پیش نظر شہر کی گلی، محلے اور بازاروں میں لگنے والی دکانوں کو وقت سے پہلے محض احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بند کرایا جارہا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سڑکوں پر بلا وجہ پیدل گھومنے اور گاڑیاں لے کر نکلنے کے علاوہ بازاروں میں سبزی یا دیگر کھانے پینے کی چیزیں کا ٹھیلا لگانے والے، دکاندار اور نہ ہی خریدار ایک میٹر دوری بنا کر ضروریات کی چیزیں خرید  و فروخت کررہے ہیں اور لاک ڈاؤن کے قانون  پر عملدرآمد بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ ادھر ڈونگری کی طرح جے جے مارگ پولیس نے بھی 8 نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا ہے اور ان کی  بائیک بھی ضبط کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش