0
Saturday 4 Apr 2020 21:40

لاک ڈاؤن سے متاثر مزدوروں کو کم از کم اجرت کیوں نہ دی جائے، سپریم کورٹ

لاک ڈاؤن سے متاثر مزدوروں کو کم از کم اجرت کیوں نہ دی جائے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مہاجر مزدروں اور چھوٹے کاروباریوں کو کم از کم مزدوری دینے کی عرضداشت کے تعلق سے بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ہرش مندر اور انجلی بھاردواج نے کورٹ میں یہ عرضداشت داخل کی تھی۔ ہرش مند اور انجلی بھاردواج نے کورونا لاک ڈاؤن کے سبب متاثر ہونے والے مہاجر مزدوروں کو ایک کم از کم رقم دینے کی سمت میں حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک دیگر عرضداشت پر شنوائی کے دوران سالسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ 22 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے اور ان کے رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہوٹلوں اور ریزارٹ کو ٹرانزٹ کیمپ بنانے کی عرضداشت پر کورٹ نے مرکز کو حکم دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ سرکار جو ہر طرح کے باتوں پر دھیان دینے کیلئے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

جسٹس ایل ناگیشور رائو اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شنوائی کے دوران یہ بات اس وقت کہی جب مرکز کی جانب سے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے اس تعلق سے دائر ایک عرضداشت پر اعتراض کیا۔ مہتا نے کہا کہ ان مزدوروں کے ٹرانزٹ کیمپ کیلئے ریاستی حکومتوں نے پہلے ہی اسکولوں اور ایسی ہی دیگر عمارتوں کو اپنے اختیار میں لے لیا ہے۔ عدالت میں پیش عرضداشت میں الزام لگایا گیا تھا کہ ہجرت کرنے والے مزدوروں کو جہاں ٹھہرایا گیا ہے وہاں صفائی کے انتظامات کا فقدان ہے۔ بنچ نے کہا کہ حکومت کو ہر طرح کی باتیں سنانے کے لئے عدالت مجبور نہیں کرسکتی ہے کیوں کہ لوگ طرح طرح کی لاکھوں مشورے دے سکتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہروں سے آبائی گاؤں کی جانب ہجرت کرنے والے دیہاڑی مزدوروں کا موضوع پہلے سے ہی عدالت میں زیر غور ہے۔
خبر کا کوڈ : 854615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش