QR CodeQR Code

آئیڈیاز کیلئے سنجیدہ سوچ بھی اہم ہے، پی چدمبرم

4 Apr 2020 20:20

کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ دنیا کے وزرائے اعظم کورونا کے علاج تلاش کررہے ہیں اور اس سے لڑنے کے انتظامات کررہے ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم کبھی تالی بجوا رہے ہیں تو کبھی موم بتی جلوا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے 5 اپریل  کو شمع یا ٹارچ جلانے والے بیان پر کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ علامتی کام اہم ہیں لیکن آئیڈیاز اور ترکیبوں کے لئے سنجیدہ سوچ بھی اتنی ہی اہم ہے۔ پی چدمبرم نے کہا کہ آج ہم نے مودی سے جس چیز کی امید کی تھی وہ ایف اے پی دوم تھا، غریبوں کی زندگی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک سخاوت کے ساتھ پیکیج اور اس میں ان غریبوں کے حلقوں کو شامل کرنے کی تھی جن کو وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے 25 مارچ 2020ء کو پوری طرح نظرانداز کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 5 اپریل کو شمع جلائیں گے اور آپ کی بات سنیں گے لیکن اس کے بدلے میں ہماری معیشت، وباء سے متاثرہ افراد اور ماہرین اقتصادیات کی باتوں کو بھی سنا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کورونا کا علاج تلاش کرنے کے بجائے موم بتی جلوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے وزرائے اعظم کورونا کے علاج تلاش کررہے ہیں اور اس سے لڑنے کے انتظامات کررہے ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم کبھی تالی بجوا رہے ہیں تو کبھی موم بتی جلوا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 854625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854625/ا-ئیڈیاز-کیلئے-سنجیدہ-سوچ-بھی-اہم-ہے-پی-چدمبرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org