0
Saturday 4 Apr 2020 18:24

کورونا وائرس کی ہنگامی و عالمی ایمرجنسی کے دوران بھی سندھ حکومت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی، خرم شیر زمان

کورونا وائرس کی ہنگامی و عالمی ایمرجنسی کے دوران بھی سندھ حکومت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا موجودہ صورتحال میں سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ہنگامی و عالمی ایمرجنسی کے دوران بھی سندھ حکومت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملے کو تاحال حفاظتی کٹس مہیا نہیں کی گئی، سندھ حکومت بتائے کہ چین سے جو امدادی سامان آیا تھا وہ کہاں گیا؟ پیپلز پارٹی کی قیادت وفاقی حکومت پر تنقید کے علاوہ کچھ نہیں کررہی، لاک ڈاؤن کو تیسرا ہفتہ چل رہا ہے اب تک غریب و مزدور طبقے میں راشن تقسیم نہیں کیا گیا، غریب عوام کے راشن کے نام پر فنڈ کو حکومت سندھ ہڑپ کرنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی راشن کے نام پر عوام کو صرف لالی پاپ دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا 20 لاکھ لوگوں کو راشن دینے کا وعدہ تھا، 20 ہزار لوگوں کو بھی نہیں دیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ جواب دیں کہ میڈیا پر بیانات کے علاوہ عملی اقدامات کہاں ہیں؟ سندھ حکومت جواب دے کہ وفاق کی جانب سے ملنے والا فنڈ کہاں خرچ ہورہا ہے، وزیراعلیٰ یاد رکھیں کہ سندھ میں ایک شخص بھوکا سویا تو اس کی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر عائد ہوتی ہے، ہم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچا سکتے ہیں تو سندھ حکومت کیوں نہیں پہنچا سکی، حکومت سندھ حوش کے ناخن لے اور فوری طور پر غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 854637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش