0
Saturday 4 Apr 2020 18:47

کے پی حکومت نے ذخیرہ اندوزوں‌ اور منافع خوروں‌ کو خبردار کر دیا

کے پی حکومت نے ذخیرہ اندوزوں‌ اور منافع خوروں‌ کو خبردار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام ادارے مربوط حکمتِ عملی سے کام کر رہے ہیں، کے پی کے میں کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور کسی بھی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی امداد مزدور طبقے کی دہلیز تک پہنچائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان نہ ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں تمام ادارے مربوط حکمت عملی سے کام کر رہے ہیں، صوبے میں کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں دستیاب ہیں، کسی بھی علاقے میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی، شہریوں کی نشاندہی پر ناجائز کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کریں۔ خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا کے 343 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 12 اموات بھی ہوئیں، اسی طرح 30 مریضوں نے وائرس کو شکست دی اور وہ صحت یاب ہوگئے۔
 
خبر کا کوڈ : 854640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش