QR CodeQR Code

افغانستان کیساتھ اظہار یکجہتی، پاکستان کا طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا اعلان

4 Apr 2020 18:51

افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طورخم اور چمن بارڈر اگلے ہفتے 6 سے 9 اپریل تک کھلے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طورخم اور چمن بارڈر اگلے ہفتے 6 سے 9 اپریل تک کھلے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں افغان شہریوں کی واپسی کیلئے بارڈر کھلے گا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بند کئے گئے تھے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پر ہر قسم کی دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل، کسٹم ہاؤس اور ایف آئی اے دفاتر بند کر دیئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 854642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854642/افغانستان-کیساتھ-اظہار-یکجہتی-پاکستان-کا-طورخم-اور-چمن-بارڈر-کھولنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org