0
Saturday 4 Apr 2020 20:36

گلگت، تبلیغی جماعت کے اراکین کی فوری سکریننگ کی ہدایت

گلگت، تبلیغی جماعت کے اراکین کی فوری سکریننگ کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں موجود تبلیغی جماعت کے اراکین کی فوری سکریننگ کا حکم دیدیا گیا۔ ڈی سی گلگت کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈی ایچ اوز کے نام مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دیگر صوبوں سے ضلع گلگت آنے والے تبلیغی جماعت کے تمام اراکین کی سکریننگ یقینی بنائیں۔ اگر کسی فرد میں بخار، سر درد یا سانس لینے میں تنگی کی علامات ہوں تو انہیں فوری طور پر قرنطینہ سنٹرز منتقل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 854654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش