0
Saturday 4 Apr 2020 20:40

لورالائی میں پولیس کی کارروائی، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

لورالائی میں پولیس کی کارروائی، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ لورالائی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق کلی باور کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں ایک مکان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونیوالے اسلحہ میں 10 عدد راکٹ لانچر، ایل ایم جی کے 100 راؤنڈز، 303 رائفل کے 100 راؤنڈز، 8 کلو نٹ بولٹس، دھماکا خیز فیوز اور رائفل دوربین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ مکان میں چھپا کر فرار ہوگئے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
 
خبر کا کوڈ : 854655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش