0
Saturday 4 Apr 2020 20:50

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، بلوچستان کا موسم خوشگوار ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، بلوچستان کا موسم خوشگوار ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع قلعہ سیف اللہ میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، شیرانی، قلعہ عبداللہ، زیارت، کوہلو اور بولان میں بارشوں کا امکان ہے۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ 37، تربت 36، نوکنڈی 33، سبی، پنجگور، دالبندین 32 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 854656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش