0
Saturday 4 Apr 2020 22:17

گلگت میں تبلیغی جماعت کے چار افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

گلگت میں تبلیغی جماعت کے چار افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں تبلیغی جماعت کے چار اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز سامنے آنے والے 13 نئے مریضوں میں چار کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ گلگت کے محلہ کشروٹ سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین چند روز پہلے راولپنڈی سے آئے تھے، ان کے کرونا ٹیسٹ لیے جانے پر وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ ادھر انتظامیہ نے کشروٹ محلہ میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد کی سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تبلیغی جماعت کے اراکین کم از کم ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں سے ملے ہیں۔ اب ان تمام افراد کی سکریننگ ہوگی۔ یاد رہے کہ ڈی سی گلگت نے ایک مراسلے میں جی بی میں موجود تبلیغی جماعت کے تمام افراد کی سکریننگ کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش