QR CodeQR Code

ابھی تک ہمارے پاس کچی آبادی کا کوئی کیس نہیں آیا، مراد علی شاہ

4 Apr 2020 23:31

اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہوئی اور مزید ہوگی، مارچ سے 3 اپریل تک دنیا میں کورونا نے مزید تباہی مچائی ہے، سندھ حکومت کی پہلی ترجیح ہے ہر صورت وائرس کو کم کریں، ختم تب کرسکتے ہیں جب اس کے خاتمے کی کوئی دوا بن جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس کچی آبادی کا کوئی کیس نہیں آیا، سارے کیسز پکے علاقوں میں باہر سے سفر کرکے آنے والوں کے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کے بڑے صنعت کاروں کا اجلاس ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مارچ سے 3 اپریل تک دنیا میں کورونا نے مزید تباہی مچائی ہے، سندھ حکومت کی پہلی ترجیح ہے ہر صورت وائرس کو کم کریں، ختم تب کرسکتے ہیں جب اس کے خاتمے کی کوئی دوا بن جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہوئی اور مزید ہوگی، ابھی تک ہمارے پاس کچی آبادی کا کوئی کیس نہیں آیا، سارے کیسز پکے علاقوں میں باہر سے سفرکرکے آنے والوں کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کچی آبادیوں میں پھیل گیا تو اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے سخت اقدامات کئے، فخر ہے کہ ہمارے علماء نے نوعیت کو سمجھ کر حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 1000 لوگ باہر سے آئے جن سے کورونا وائرس مزید بڑھتا گیا، تبلیغی جماعت والے بھی مقامی رہائشی ہیں کوئی باہر سے نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 854701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854701/ابھی-تک-ہمارے-پاس-کچی-ا-بادی-کا-کوئی-کیس-نہیں-ا-یا-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org