0
Saturday 4 Apr 2020 23:38

کراچی، کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین کیلئے پانچ قبرستان کے اسٹاف کو حفاظتی لباس فراہم ہوگیا

کراچی، کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین کیلئے پانچ قبرستان کے اسٹاف کو حفاظتی لباس فراہم ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے پانچ قبرستانوں کے اسٹاف کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی لباس اور دستانیں فراہم کردیئے۔ اپنے بیان میں میئر کراچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تدفین کیلئے مخصوص پانچ قبرستانوں کے اسٹاف کو حفاظتی لباس اور دستانیں فراہم کردیئے گئے۔ وسیم اختر نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ تدفین کے وقت ڈیتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں، کراچی کے تمام قبرستانوں میں معمول کے مطابق تدفین کا عمل جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنازے کے ساتھ چند قریبی رشتہ داروں کو ہی قبرستان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ہی بہتر مفاد میں قبرستان کے عملے سے تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 854705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش