0
Saturday 4 Apr 2020 23:39

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں میڈیکل سہولیات کا فقدان ہے، علامہ مزمل حسین

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں میڈیکل سہولیات کا فقدان ہے، علامہ مزمل حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنماء علامہ مزمل حسین نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں میڈیکل کی سہولیات ناکافی ہیں، جس کے باعث طبی عملے اور متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاراچنار جیسے گنجان آباد علاقے میں صرف ایک وینٹی لیٹر دستیاب ہے، جو مطلوبہ ضرورت کے مطابق نہ ہونے کے برابر ہے۔ کورونا کی وبا کو شکست دینے کے لیے صف اول میں اپنا کردار ادا کرنے والے میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس بھی فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث مریضوں سے میڈیکل سٹاف بھی متاثر ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں آلات کی فراہمی، ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو بروقت اقدامات کرنے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی مذہبی جماعتوں اور رفاعی اداروں کی جانب سے مشترکہ آگہی مہم کے ساتھ ساتھ راشن کی تقسیم بھی جاری ہے، تاہم حکومتی سطح پر عوام کو ابھی تک سرد مہری کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی مثبت حکمت عملی طے نہ کی گئی تو علاقے کے عوام کے مسائل میں سنگین حد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے باعث دیہاڑی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، ان مشکلات کو دور کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ حکومت ایسے تمام مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کرے۔
خبر کا کوڈ : 854707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش