0
Saturday 4 Apr 2020 23:49

کراچی، پولیس پر حملے کیلئے اکسانے والے پیش امام کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی، پولیس پر حملے کیلئے اکسانے والے پیش امام کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے دوران لیاقت آباد غوثیہ مسجد کے باہر پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتار مسجد کے امام رحیم داد قادری سمیت 7 ملزمان کو  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لاک ڈاؤن میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے دوران لیاقت آباد میں پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتار مسجد کے امام رحیم داد قادری سمیت 7 ملزمان کو پیش کیا۔ پولیس نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ مسجد کمیٹی نے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جس سے وبائی مرض کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہوا اور کمیٹی نے اہل محلہ کی جان کو خطرے میں ڈالا۔

پولیس کا مؤقف تھا کہ کمیٹی نے عوام کو مشتعل کیا اور پولیس پارٹی کو جان سے مارنے کی نیت سے لاٹھی اور ڈنڈوں سے حملہ کیا اور پتھراؤ بھی کیا لہٰذا ملزمان کا ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس استدعا منظور کرتے ہوئے امام مسجد سمیت تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس سے 14 اپریل کو ملزمان کے خلاف چالان بھی طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 854711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش