0
Sunday 5 Apr 2020 00:33
عوام غلط فہمی میں نہ رہیں، کورونا کسی کو نہیں چھوڑتا، عمران خان

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2818 ہوگئی، 41 جاں بحق، 130 صحتیاب

پاکستان میں کورونا کی کمزور ترین فارم موجود، 15 اپریل سے حالات بہتر ہونگے، معالجین
ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2818 ہوگئی، 41 جاں بحق، 130 صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2818 ہو گئی ہے، تاحال 41 افراد جاں بحق اور 131 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 231 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2818 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 130 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1131، سندھ میں 839، خیبر پختونخوا میں 343، بلوچستان میں 175  اسلام آباد 75، آزاد کشمیر 11 اور گلگت بلتستان میں 193 کورونا کے مریض ہیں۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 41 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 11 کا پنجاب، 11 کا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سے 3 جب کہ بلوچستان کا ایک مریض شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں بڑے پیمانے میں غربت ہے، جس کی وجہ سے ہمیں متوازن اقدامات کرنے ہیں، کورونا کی روک تھام اور بھوک سے لوگوں کو بچانا بھی یقینی بنانا ہے۔ پاک فضائیہ نے دالبندین سے زائرین کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوم غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کورونا سے پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہو گا،  کورونا کسی کونہیں چھوڑتا۔ کورونا ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت قوموں کا امتحان ہوتا ہے جس میں انسان کے ایمان کا پتہ چلتا ہے، جب کاروبار میں نقصان کے دورمیں فراڈ کرتا ہے تو وہ تباہ ہوجاتا ہے، جو شخص برے وقت کو اللہ کی طرف سے امتحان سمجھتا ہے وہ مضبوط ہوکر نکلتا ہے، جب قوم اس چیلنج سے نکلے گی تو بالکل مختلف قوم ہو گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ پاگل پن کر کے اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں، اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کورونا سے پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا، کورونا کسی کو نہیں چھوڑتا سوشل میڈیا کی غلط باتوں پر نہ جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ معاشی طور پر مستحکم ممالک بھی مشکل میں ہیں، امیر ممالک کے وسائل اورپاکستان کےمعاشی حالات میں بہت فرق ہے، لاک ڈاؤ ن تب کامیاب ہو گا۔ جب لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچائیں،  ووہان میں لاک ڈاوَن اس لیے کامیاب ہوا کہ ہر گھر میں کھانا پہنچایا گیا۔ ٹائیگر فورس کے اب تک 6لاکھ ممبر بن چکے ہیں، لاک ڈاوَن کے دوران ٹائیگرفورس کے ذریعےگھروں میں کھانا پہنچائیں گے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے 2 ہزار ارب ڈالرکا ریلیف پیکج دیا، جب کہ پاکستان میں حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکج دیا ہے، میں کورونا وائرس کی وبا کو بڑا چیلنج سمجھتا ہوں، موجودہ حالات میں غریب طبقے کا خیال رکھنا ہے، تعمیراتی شعبے سے وابستہ لوگ متاثرہیں، کنسٹرکشن سے لوگوں کو بہت زیادہ روزگار مل سکتا ہے، لوگوں کو میرٹ پر پیسہ دیا جائے گا، شوکت خانم میں میرٹ پر علاج ہوتا ہے،  ایم پی ایز اور ایم این ایز کو چاہیے کہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کریں۔

دوسری جانب معالجین کا خیال ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی کمزور صورت موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ ہم لوگوں نے حفاظتی ویکسین استعمال کی ہوئی ہے اس وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام کورونا کے خلاف مضبوط ہے اور کورونا ہمیں اس طرح سے متاثر نہیں کر رہا جیسے اس نے دوسرے ممالک میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا مریض بڑھ تو رہے ہیں لیکن ان کے مرض میں وہ شدت نہیں جیسا یورپی مالک کے مریضوں میں تھی۔ اٹلی جرمنی میں جیسے یہ پھیلا تھا اور وہاں جیسا ڈیتھ ریٹ پاکستان میں نہیں ہے۔ یہ اللہ کا فضل ہے کہ ہمارے ملک میں ابھی تک کورونا نے وہ تباہی نہیں مچائیں۔ معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر اشرف ضیاء کا کہنا ہے کہ ابھی کورو نا کی شدت میں کمی نہیں آئی۔ مریض آ رہے ہیں امید کی جاسکتی ہے کہ 15 اپریل کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے اور مریضوں کی تعداد نیچے آنا شروع ہو جائے گی۔ 15 اپریل تک کسی بھی ایمرجنسی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے ملک میں ٹمپریچر زیادہ ہے،ہم نے ملیریا کی دوائی کھائی آئی اور ہمیں ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگی ہوئی ہے اس سے ہمارا قوت مدافعت کا نظام باقی ممالک کے لوگوں سے بہتر ہو چکا ہے۔ہم جو خوراک استعمال کرتے ہیں اس میں کلونجی اور پیاز کا استعمال بھی کرتے ہیں اس سے بھی ہمارے مدافعتی نظام مضبوط ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش