QR CodeQR Code

احساس پروگرام میں موجود غیر ضروری شرائط کو ختم کیا جائے، علامہ احمد اقبال

5 Apr 2020 00:42

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ غریب لوگ مزدوری اور زیارات کی غرض سے بھی بیرون ملک جاتے ہیں، اگر یہ شرائط ختم نہ کی گئیں تو ملک میں بسنے والے لاکھوں غریب افراد کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ حکومت کے احساس پروگرام میں موجود غیر ضروری شرائط کو ختم کیا جائے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے لیے وضع کی گئیں شرائط پر نظرثانی کی ضرورت ہے، احساس پروگرام میں پاسپورٹ سمیت دیگر غیر ضروری شرائط فوری طور پر ختم کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب لوگ مزدوری اور زیارات کی غرض سے بھی بیرون ملک جاتے ہیں، اگر یہ شرائط ختم نہ کی گئیں تو ملک میں بسنے والے لاکھوں غریب افراد کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جائے گا اور حکومتی امداد تک ان کی رسائی ممکن نہ ہوگی۔ لہذا حکومت فوری طور پر اس پروگرام کی شرائط پر نظرثانی کرے۔


خبر کا کوڈ: 854720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854720/احساس-پروگرام-میں-موجود-غیر-ضروری-شرائط-کو-ختم-کیا-جائے-علامہ-احمد-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org