0
Sunday 5 Apr 2020 00:58

قرنطینہ ملتان سے 1160 زائرین اپنے اپنے اضلاع کو روانہ، رپورٹ آنے کے بعد گھروں کو جاسکیں گے

قرنطینہ ملتان سے 1160 زائرین اپنے اپنے اضلاع کو روانہ، رپورٹ آنے کے بعد گھروں کو جاسکیں گے
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے قرنطینہ میں گزشتہ پندرہ روز سے موجود 1260 افراد میں سے 1160 افراد کو کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر اپنے اپنے اضلاع روانہ کردیا گیا، صوبائی وزیر توانائی پنجاب اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے قافلوں کو روانہ کیا، اس سے قبل قرنطینہ میں موجود افراد نے چودہ روز گزارنے کے بعد بھی گھروں کو روانہ نہ کرنے کے خلاف مرکزی دروازے پر دھرنا دیا اور علامتی بھوک ہرتال بھی کی، جس کے بعد انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد اس شرط پر ان زائرین کو روانہ کیا گیا کہ روانگی سے پہلے تمام زائرین دوبارہ اپنے خون کا ٹیسٹ کرائیں گے جس کے بعد انہیں متعلقہ اضلاع بھیجا جائے گا، ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک یہ افراد اپنے اپنے اضلاع کے قرنطینہ میں رہیں گے ، جن افراد کی رپورٹ نیگیٹو آئے گی اُنہیں گھروں کے لیے روانہ کردیا جائے گا جبکہ جن افراد کی رپورٹ مثبت آئے گی انہیں مزید چودہ دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ آخری اطلاعات کے مطابق تمام افراد کو اپنے اپنے اضلاع کے لیے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ اس وقت ملتان کے قرنطینہ میں صرف 92 افراد موجود ہیں جن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 854725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش