0
Sunday 5 Apr 2020 01:07

پشاور، لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالے 114 افراد گرفتار, 4 سکول سیل

پشاور، لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالے 114 افراد گرفتار, 4 سکول سیل
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پشاور بھر میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 114 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ پابندی کے باوجود سکول کھولنے پر چار سکولوں کو سیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق اور اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی شاہ کے ہمراہ چارسدہ روڈ، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 42 افراد کو گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ کے ہمراہ ڈبگری، رامداس اور کوہاٹ روڈ پر 34 افراد کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے ورسک روڈ سے 28 جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے صدر کے علاقوں میں 10 افراد کو گرفتار کیا۔ ان کارروائیوں میں آرمی اور پولیس نے بھی ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ حصہ لیا۔

گرفتار افراد میں پابندی کے باوجود گاڑیوں میں بلاضرورت گھومنے، کھیلوں کے میدانوں میں جمع ہونے، بازاروں میں بلا ضرورت گھومنے سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آراء نے گلبہار کے علاقے میں سکولوں کو پابندی کے باوجود کھولنے پر 4 سکولوں کو سیل کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 854726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش