0
Sunday 5 Apr 2020 10:21

کورونا ریلیف فنڈ، وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو فنڈ جمع کرنے کا ہدف دیدیا

کورونا ریلیف فنڈ، وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو فنڈ جمع کرنے کا ہدف دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کورونا ریلیف فنڈ کیلئے فنڈز جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ گورنر پنجاب کورونا ریلیف فنڈز کیلئے 100 کروڑ روپے جمع کریں گے۔ گورنر پنجاب نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں سے کورونا ریلیف فنڈز کیلئے پیسے جمع کریں گے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مستحق خاندانوں کو کسی سیاسی تفریق کے بغیر راشن دیں گے، کورونا کیخلاف فرنٹ پر لڑنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنائیںگے، عوام جب تک کورونا کو لینے خود باہر نہیں جائیں گے وہ کبھی نہیں آئیگا۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیساتھ ساتھ ہم نے عوام کو معاشی مشکلات سے بھی بچانا ہے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنیوالے ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش