0
Sunday 5 Apr 2020 11:06

چینی پر رپورٹ نے وزیرِاعظم کی گڈگورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا، نیر بخاری

چینی پر رپورٹ نے وزیرِاعظم کی گڈگورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا، نیر بخاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری کہتے ہیں کہ چینی کے بحران پر انکوائری رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی گڈگورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری نے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو چینی کے بحران کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔ نیّر بخاری نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو چینی کے بحران کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ کسی چور کو نہیں چھوڑوں گا، اب یہ وعدہ پورا کرنے کا ان کے لیے سنہری موقع ہے۔ پی پی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون کا یکساں، برابر نفاذ اور ایک ہی معیار وزیراعظم عمران خان اور نیب کا امتحان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی طرف سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی کے بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائدہ اٹھانے والوں میں دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی رہے، جبکہ حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں کا پیسے بنانے میں تیسرا نمبر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش