0
Sunday 5 Apr 2020 11:12

تعمیراتی شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے، فردوس عاشق اعوان

تعمیراتی شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کے لیے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران  خان کا یہ اقدام امید نو اور ترقی کا پیغام ہے جبکہ مزدور طبقےسے سرمایہ دار برادری سب اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور اسٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جبکہ تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی جس سے ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش