QR CodeQR Code

ٹرک کے ذریعے مانسہرہ جانے والے 43 افراد زیر حراست

5 Apr 2020 11:34

پولیس کے مطابق تمام افراد منگھو پیر روڈ سے مال بردار ٹرک میں سوار ہو کر مانسہرہ جا رہے تھے، ٹرک میں سوار افراد نے ٹرک مالک کو فی کس 3 ہزار روپے دیئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے ذریعے مانسہرہ جانےوالے 43 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرٹلری میدان پولیس نے فوارہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے ذریعے مانسہرہ جانے کی کوشش کرنے والے 2 بچوں سمیت 43 افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد منگھو پیر روڈ سے مال بردار ٹرک میں سوار ہو کر مانسہرہ جا رہے تھے، ٹرک میں سوار افراد نے ٹرک مالک کو فی کس 3 ہزار روپے دیئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد بھیڑ بکریوں کی طرح سوار تھے جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا بھی خطرہ تھا، ٹرک میں سوار افراد کا کہنا تھا کہ وہ شہر میں لاک ڈاؤن کے باعث اپنے آبائی علاقے جا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 854764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854764/ٹرک-کے-ذریعے-مانسہرہ-جانے-والے-43-افراد-زیر-حراست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org