QR CodeQR Code

عمران خان، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار بحران کے منافع خور اور اصل مجرم ہیں، مریم اورنگزیب

5 Apr 2020 11:40

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان اور انکے ساتھیوں نے قوم کی گندم اور چینی چوری کی جبکہ اس دوران وہ دوسروں پر گندم اور چینی کے بحران کا الزام لگا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آٹے اور چینی کے بحران سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سوال اٹھایا ہے کہ کیا وزیراعظم عمران خان بحران میں شریک اپنے "دوستوں" کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے قوم کی گندم اور چینی چوری کی جبکہ اس دوران وہ دوسروں پر گندم اور چینی کے بحران کا الزام لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار بحران کے منافع خور اور اصل مجرم ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 854767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854767/عمران-خان-جہانگیر-ترین-اور-خسرو-بختیار-بحران-کے-منافع-خور-اصل-مجرم-ہیں-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org