QR CodeQR Code

اورکزئی میں گھر کی دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق، ایک شخص زخمی

5 Apr 2020 11:43

دو روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خستہ حال گھر کی دیوار گرنے کے باعث 4 بچے جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمی شخص اور جاں بحق بچوں کی لاشین مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دو روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق صوابی کے نواحی علاقے میں چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے ملبے تلے دبنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 854768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854768/اورکزئی-میں-گھر-کی-دیوار-گرنے-سے-4-بچے-جاں-بحق-ایک-شخص-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org