QR CodeQR Code

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 64 ہزار سے تجاوز کر گئیں

5 Apr 2020 11:49

ورونا وائرس کے باعث اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 15362 ہے جب کہ دوسرا نمبر اسپین کا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 11947 ، تیسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8454 تک پہنچ چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 64 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 5476 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 12  لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 15362 ہے جب کہ دوسرا نمبر اسپین کا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 11947 ، تیسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8454 تک پہنچ چکی ہے۔ امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ اٹلی اور اسپین میں کیسز کی تعداد سوا لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 7560 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، برطانیہ میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ دنیا کی دیگر ممالک میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایران میں اب تک وائرس سے 3,452 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ بیلجیم میں 1,283، ہالینڈ 1,651، سوئٹزرلینڈ 666، سعودی عرب میں 29 اور بھارت میں 99 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں استنبول سمیت 30 شہروں میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ صرف کھانے پینے کی اشیا اور طبی سازوسامان لانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد اور طبی عملے کی یاد میں 3منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی، صدر شی جن پنگ سمیت چین کی اعلیٰ قیادت نے وبا سے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 854769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854769/دنیا-بھر-میں-کورونا-وائرس-سے-ہلاکتیں-64-ہزار-تجاوز-کر-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org