0
Sunday 5 Apr 2020 11:57

حکومت ٹائیگرز کیلئے خطیر رقم خرچ کر کے شرٹس بنوا رہی ہے، سراج الحق

حکومت ٹائیگرز کیلئے خطیر رقم خرچ کر کے شرٹس بنوا رہی ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت ٹائیگرز فورس کے لیے خطیر رقم خرچ کر کے چار لاکھ شرٹس بنوا رہی ہے۔ سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے اور حکومت ایک بڑی رقم ٹائیگر  فورس کے لیے چار لاکھ شرٹس بنوانے پر خرچ کر رہی ہے جبکہ یہی رقم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کے لیے خرچ کی جا سکتی تھی۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت روزانہ امداد کا اعلان کرتی ہے، ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے سے ایک نیا کوڈ آف کنڈیکٹ بنانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 854770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش