QR CodeQR Code

ٹورنٹو، استنبول سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو

5 Apr 2020 12:03

ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ملازمین نے فوری حفاظتی لباس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 300 سے زائد مسافر گزشتہ روز پی آئی اے کی خصوصی پرواز ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ایئرپورٹ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اسلام آباد پہنچے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے۔ جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 25 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہیلتھ ملازمین کا ٹیسٹ اور امیگریشن، اے ایس ایف اور سی اے اے سمیت دیگر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے دیگر ملازمین کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں 300 سے زیادہ مسافر تھے اور یہ ایک ہی پرواز تھی جو ٹورنٹو اور استنبول سے ہوتی ہوئی اسلام آباد پہنچی۔ اس صورتحال کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ملازمین نے فوری حفاظتی لباس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 854771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/854771/ٹورنٹو-استنبول-سے-اسلام-ا-باد-ا-نے-والے-کئی-مسافروں-کے-کورونا-ٹیسٹ-پازیٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org