0
Sunday 5 Apr 2020 14:44

آسمان کو روشنی دکھانا کورونا وائرس کا علاج نہیں ہے، راہل گاندھی

آسمان کو روشنی دکھانا کورونا وائرس کا علاج نہیں ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کستے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو تھالی بجا کر یا آسمان کو اجالا دکھا کر نہیں جیتا جا سکتا بلکہ اس کے لئے کافی ٹیسٹنگ سہولت دستیاب کرانا زیادہ ضروری ہے۔ راہل گاندھی نے ہفتہ کو ٹوئیٹ کرکے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کی ٹیسٹنگ سہولت پاکستان اور سری لنکا سے بھی کم ہے۔ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت پاکستان میں 10 لاکھ لوگوں پر 67 اور سری لنکا کے پاس 97 جبکہ ہندوستان کے پاس 29 ہے۔ جنوبی کوریا کے پاس یہ صلاحیت 7622، اٹلی کے پاس 7122 ہے اور امریکہ کے پاس 2732 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس کووڈ 19 وائرس سے لڑنے کے لئے مناسب ٹیسٹ نظام تک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے تالی بجوا کر یا آسمان کو روشنی دکھانے میں مسئلہ کا حل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 854773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش