0
Sunday 5 Apr 2020 14:48

مقبوضہ کشمیر میں تصادم کے دوران 5 عسکری پسند اور قابض فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں تصادم کے دوران 5 عسکری پسند اور قابض فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کے دفاعی ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے 5 عسکری پسندوں کو مار ڈالا جبکہ اس آپریشن کے دوران 1 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ دفاعی ترجمان راجیش کالیا نے کہا کہ شمالی کشمیر کے کیرن سیکٹر میں در اندازی مخالف آپریشن کے دوران چوکس فوجیوں نے خراب موسم کے باوجود ان 5 عسکری پسندوں کو ہلاک کیا جو لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے دوران ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک اور 2 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ راجیش کالیا کا کہنا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے زخمی اہلکاروں کو وہاں سے نکالنا مشکل ہورہا ہے، تاہم فوج کا آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 854777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش