0
Sunday 5 Apr 2020 12:38

انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیز کو صارفین کیلئے سستی سروسز فراہم کرنے کی ہدایت

انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیز کو صارفین کیلئے سستی سروسز فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لگے لاک ڈاؤن کے دوران جہاں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے وہیں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں کو صارفین کو سستی سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فکسڈ لائن آپریٹرز (ایف ایل او) کو لکھے گئے خط میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں مجموعی طور پر براڈ بینڈ کی ضرورت کافی بڑھی ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال اور پاکستان ٹیلی کمیونکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996ء کے سیکشن 4(ون) سی اور سیکشن 6 (ایف) کے تحت پی ٹی اے نے ایف ایل او کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اسٹوڈنٹ اور گھر سے کام کرنے والوں کے 2 ایم بی پی ایس (40 جی بی کے ڈیٹا کے ساتھ) پیکجز 600روپے سے کم قیمت میں متعارف کرائیں۔ خط میں مزید تجویز دی گئی کہ آپریٹرز اپنے صارفین کو پیکج کی حد میں اضافی ڈیٹا بھی فراہم کریں، ایک ماہ کی تاخیری بلنگ کریں اور صارفین اگر مقررہ تاریخ پر ادا نہ کرسکیں تو ان کی سروسز بحال رکھیں۔


 
خبر کا کوڈ : 854778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش