0
Sunday 5 Apr 2020 12:55

نیویارک میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

نیویارک میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نیویارک میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار فوجیوں کو نیویارک میں تعینات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز سمیت تمام طبی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، تمام سینیٹرز اچھا کام کر رہے ہیں، میری حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے جلد خاتمے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں، کورونا کی ویکسین آنے میں 15 سے 20 ماہ لگ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ صرف امریکی ریاست نیویارک کے کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد بھی مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین سے زیادہ ہوگئی۔
 
خبر کا کوڈ : 854781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش